ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل یلووڈی کاور سے پنچایت انتخاب لڑنے والے سریش نائک کی وضاحت۔ کہا؛ بی جے پی سے میرا کوئی تعلق نہیں

بھٹکل یلووڈی کاور سے پنچایت انتخاب لڑنے والے سریش نائک کی وضاحت۔ کہا؛ بی جے پی سے میرا کوئی تعلق نہیں

Sun, 13 Dec 2020 18:02:37    S.O. News Service

بھٹکل 13/ڈسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل یلووڈی کاوور پنچایت میں  ایک مرتبہ صدر اور دومرتبہ ممبر منتخب ہونے کے ساتھ ساتھ  بھٹکل پی ایل ڈی بینک  کا دو مرتبہ ڈائرکٹر منتخب ہوکر خدمات انجام دینے والے  سریش جی نائک نے ایک اخباری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وضاحت دی ہے کہ ان کا بی  جے پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پریس ریلیز میں سریش نائک نے بتایاہے کہ  میں نے یلووڈی کاوور گرام پنچایت ممبر بننے کے ساتھ  ساتھ علاقہ کی مختلف اداروں کے ذریعے بھی عوامی خدمات انجام دے رہا ہوں۔ میں نے سیاسی لیڈران، سرکاری حکام اور رکن اسمبلی  کا تعاون لے کر  بھی عوام کے مسائل حل کئے ہیں، ایسے میں عوام نے مجھے  رکن اسمبلی کے ساتھ بعض پروگراموں میں بھی دیکھا ہوگا، مجھے عوام نے کسی پروگرام میں اگر بی جے  پی رکن اسمبلی کے ساتھ  دیکھا ہے تو یہ ایک عام بات ہے، مگر میں اس بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ نہ میں بی جے پی کا ممبر ہوں اور نہ  ہی بی جے پی کا حمایتی ہوں۔ میرا بی جے پی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ سریش نائک نے واضح کیا ہے کہ میں ایک آزاد شخص ہوں لیکن  عوام کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہوں۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ بی جے پی  رکن اسمبلی سے بات چیت کرنے یا اُن سے ملنے کو لے کر مجھے بی جےپی پارٹی کا  ممبر یا  ورکر نہ سمجھا جائے۔

خیال رہے کہ سریش نائک بھٹکل یلووڈی کاوور گرام پنچایت سے  انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور پتہ چلا ہے کہ انہیں متعلقہ علاقہ کے سبھی طبقات  کا تعاون بھی حاصل ہے۔


Share: